<p>جموں: سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جموں میں پارٹی کے یومِ تاسیس پر بی جے پی اور نیشنل کانفرنس دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ’’بی جے پی نے ایک دہائی تک حکومت میں رہنے کے باوجود جموں کے لیے کیا کام کیا؟‘‘ انہوں نے این سی پر بھی مفت بجلی اور نوکریوں سمیت دیگر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔</p><p>محبوبہ مفتی نے اپنے والد اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگریس چھوڑ کر پی ڈی پی کا قیام امن کے لیے کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’صرف پی ڈی پی ہی جموں اور کشمیر کو جوڑ کر امن کے ساتھ آگے بڑھنے کی بات کرتی ہے۔‘‘</p>